ہالی وڈ ڈائریکٹر اور اہلیہ کا قتل، بیٹا گرفتار

Dec 16, 2025 | 10:38:AM
ہالی وڈ ڈائریکٹر اور اہلیہ کا قتل، بیٹا گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ہالی وڈ کے معروف ہدایتکار  روب رائنر اور  بیوی کی موت کے الزام میں ان کے بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہدایتکار روب رائنر اور بیوی کی لاشیں 2 روز قبل ان کے گھر سے ملی تھیں اور بعد ازاں پولیس نے تحقیقات کے بعد مقتولین کے بیٹے نک رائنرکو ان کی موت کا ذمہ دار قرار دیا۔

دوسری جانب امریکی صدرٹرمپ نے روب رائنر کے قتل پرطنز  کرتےہوئے نامناسب الفاظ استعمال کئے تھے ۔

مزید پڑھیں:رونالڈو ’’فاسٹ اینڈ فیوریس‘‘ کا حصہ بن گئے

انہوں نے کہا تھا  کہ روب رائنرکبھی نہایت باصلاحیت فلم ڈائریکٹر اور کامیڈی سٹارہواکرتےتھے مگر روب رائنر کوٹرمپ ڈیرینجمنٹ سنڈروم لاحق تھاجو اس کی موت کاسبب بنا۔

ہدایت کار روب رائنر صدرٹرمپ کےکھلے ناقد اورڈیموکریٹک پارٹی کےبڑےڈونر تھے۔ 

روب رائنر مشہور ٹی وی سیریز All in the Family کے اداکار اور فلموں When Harry Met Sally اور The Princess Bride کے ہدایت کار کے طور پر جانے جاتے ہیں۔