شہباز شریف کا ہرجانے کا دعویٰ، عمران خان کا حق دفاع ختم کرنے کیخلاف اپیل پر تحریری فیصلہ جاری 

Dec 16, 2022 | 23:47:PM
وزیراعظم شہباز شریف، ہتک عزت، 10ارب ہرجانے کے دعویٰ، لاہور ہائیکورٹ، عمران خان، حق دفاع ختم، اپیل خارج،
کیپشن: عمران خان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کے ہتک عزت پر 10 ارب ہرجانے کے دعوی کے معاملے پرلاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کے حق دفاع ختم کرنے کیخلاف اپیل خارج کرنے کا فیصلہ جاری کردیا،جسٹس چودھری محمد اقبال نے دس صفحات کا فیصلہ جاری کیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے فیصلے میں کہاہے کہ سات دن میں جواب داخل نہ کرنے پر حق دفاع ختم ہو جاتا ہے،سات دن میں جواب نہ دینے پر حق دفاع ختم کرنا ٹرائل کورٹ کا درست فیصلہ تھا،ٹرائل کورٹ نے آرڈر 11 رول 21 کے تحت عمران خان کا دفاع کا حق صحیح ختم کیا،رول 21 کا مقصد فریقین کو عدالتی فیصلے کی پابندی کرانا ہے۔
 فیصلے میں مزید کہاگیا ہے کہ عمران خان کے وکیل ٹرائل کورٹ کے فیصلے میں کوئی غیر قانونی یا بے قاعدگی نہیں دکھا سکے،ٹرائل کورٹ نے عمران خان کو شہباز شریف کے سوالات کے جواب کیلئے کاپی فراہم کی،جوابات دینے کی بجائے عمران خان نے اعتراضات داخل کردیئے۔
فیصلے کے متن میں کہاگیاہے کہ ٹرائل کورٹ نے اعتراضات مسترد کرکے عمران خان کو جواب دینے کی ہدایت کی،عمران خان نے جواب داخل نہیں کئے جس پر ٹرائل کورٹ نے انکا حق دفاع ختم کر دیا۔ 
یاد رہے کہ شہباز شریف نے عمران خان کے خلاف 10 ارب ہرجانے کا دعوی دائر کر رکھا ہے،عمران خان نے شہباز شریف پر پانامہ کے معاملے پر رشوت کی آفر کا الزام لگایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو بڑا جھٹکا ، اہم رہنما نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا