بگ بیش لیگ، ٹی 20 میچ میں سب سے کم سکور کا نیا ریکارڈ قائم

Dec 16, 2022 | 21:16:PM
بگ بیش لیگ، ٹی 20 میچ میں سب سے کم سکور کا نیا ریکارڈ قائم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بگ بیش کرکٹ لیگ کے ٹی 20 میچ میں سب سے کم سکور کا نیا ریکارڈ بن گیا۔
تفصیلات کے مطابق بگ بیش لیگ کے میچ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکر نے پہلے کھیلتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنائے، 140 رنز کے تعاقب میں سڈنی تھنڈرز کی ٹیم 15 رنز پر آل آو¿ٹ ہوگئی۔
سڈنی تھنڈرز کا کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فگر میں نہ ہوسکا،اوپنرز الیکس ہیلز اور میتھیو گلکس بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے ،رائیلی روسو 3 رنز بناسکے۔
 جیسن رنگا بھی کھاتا کھولے بغیر پویلین روانہ ہوئے،کرس گرین اور گریندر سندھو بھی کوئی رنز نہ بنا سکے،اولیوس ڈیوس ایک برینڈن ڈوجیٹ 4 رنز بناسکے۔
ایڈیلیڈ اسٹرائیکر کی جانب سے ہینری تھورٹن نے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی،ویس ایگر چار اور میتھیو شورٹ ایک وکٹ حاصل کرسکے،بگ بیش لیگ میںکسی بھی ٹیم کا آل آو¿ٹ ہونے کا یہ سب سے کم سکور ہے،اس سے قبل 2015 میں میلبرن رینیگیڈز کی ٹیم 57 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: مصطفیٰ نواز کھوکھر کا پیپلزپارٹی چھوڑنے کا اعلان