راحت فتح علی خان کے خفیہ بینک اکاﺅنٹس کا انکشاف

Dec 16, 2020 | 19:38:PM
راحت فتح علی خان کے خفیہ بینک اکاﺅنٹس کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز )انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو نے گلوکار راحت فتح علی خان کے خفیہ بینک اکاﺅنٹس کا سراغ لگا لیا ہے۔اکاﺅنٹس میں موجود رقم کی تفصیلات آرٹی او کو بھجو دی گئیں۔
تفصیلا ت کے مطا بق راحت فتح علی خان کے انکم ٹیکس آڈٹ کیلئے دوبارہ کارروائی شروع کردی گئی۔راحت فتح علی خان نے جواب کیلئے 24دسمبر تک کی مہلت مانگ لی ہے۔یادرہے کہ ایف بی آر راحت فتح علی کی ٹریول ہسٹری کی تفصیلات بھی حاصل کرچکا ہے۔ایف بی آر میںگلوکار راحت فتح علی خان کا سال 2016کا آڈٹ بھی زیر التوا ہے۔یا د رہے کہ را حت فتح علی کی گا ئیکی کو نہ صر ف پاکستان بلکہ ہندوستان میں بھی یکساں طو ر پر پسند کیا جا تا ہے۔ان کی گائیکی نے کئی بھارتی فلموں کی کا میا بی میں اہم کر دا ر ادا کیا ہے۔