’میرے ہو جاؤ‘کنزہ ہاشمی نے بھارتی اداکار کے ساتھ گانا ریلیز کردیا

Aug 16, 2023 | 10:52:AM
پاکستانی اداکارہ کنزہ ہاشمی اور بھارتی اداکار کرن واہی کا گانا ’میرے ہو جاؤ‘ ریلیز کر دیا گیا ہے جسے دونوں ممالک کے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ کنزہ ہاشمی اور بھارتی اداکار کرن واہی کا گانا ’میرے ہو جاؤ‘ ریلیز کر دیا گیا ہے جسے دونوں ممالک کے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔ 

اداکارہ کنزہ ہاشمی نے 15 اگست کو انسٹاگرام پر گانے کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ گانا ’میرے ہو جاؤ‘ کی ویڈیو جاری ہوگئی ہے، یہ ایک بہت ہی خاص پروجیکٹ ہے اور یہ پروفیشنل ٹیم کے ساتھ شوٹ کیا گیا ہے، اس پروجیکٹ پر پوری ٹیم نے بہت محنت کی ہے۔ ’ 

View this post on Instagram

A post shared by Kinza Hashmi (@kinzahashmi)

گانا ’میرے ہو جاؤ‘ لیجنڈری گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنی آواز میں گنگنایا ہے جبکہ اس کے بول مانی منجوت نے لکھے ہیں، گانا دو لوگوں کی رومانی کہانی پر مبنی ہے۔ گانے کی ویڈیو یوٹیوب پر جاری کی گئی ہے جبکہ گانے کے مناظر دبئی میں شوٹ کیے گئے ہیں۔

اس گانے کی ویڈیو کو اب تک 5 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔ 

View this post on Instagram

A post shared by Karan Wahi (@karanwahi)

یاد رہے کہ کرن واہی بھارتی اداکار کے ساتھ ٹی وی میزبان بھی ہیں جنہوں نے بھارتی ٹی وی سیریز ’دل مل گئے‘ سے شہرت پائی تھی۔

دوسری جانب کنزہ ہاشمی پاکستان کی نامور اداکارہ ہیں جنہوں نے کئی مشہور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا، کنزہ ہاشمی کا کسی بھی بھارتی اداکار کے ساتھ یہ پہلا پروجیکٹ ہے۔