پاکستان نے آئی ٹی ایف ایشیا انڈر 12 ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

Apr 16, 2026 | 19:10:PM
پاکستان نے آئی ٹی ایف ایشیا انڈر 12 ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
کیپشن: سٹار ٹینس پلیئرز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان نے آئی ٹی ایف ایشیا انڈر 12 ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

آئی ٹی ایف ایشیا انڈر 12 ٹورنامنٹ کے  سیمی فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کو 0-2 سے شکست دی۔

پاکستان کے محمد آیان اور ابراہیم گل نے کامیابی حاصل کی۔

پہلے سنگل میں محمد آیان نے سیناویراتنے کاشیا کو3-6  اور 1-6 سے ہرایا۔دوسرے سنگل میں ابراہیم حسین گل نے اکبر زکاریا کو 7-6، 4-6 اور 2-6  سے شکست دی۔

واضح رہے کہ  آئی ٹی ایف ایشیا انڈر 12 ٹینس ٹورنامنٹ فائنل میں پاکستان کا مقابلہ بھارت سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:فری بجلی بنیادی یا قانونی حق نہیں، واپڈا اور پاور کمپنیوں کے ملازمین کیلئے بری خبر