ہالی ووڈ فلم کے سیٹ پر اصل گولی چلنے کا کیس،خاتون کو 18 ماہ قید کی سزا

Apr 16, 2024 | 11:15:AM
ہالی ووڈ فلم کے سیٹ پر اصل گولی چلنے کا کیس،خاتون کو 18 ماہ قید کی سزا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) فلم "رسٹ" کے سیٹ پر اصل گولی چلنے کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی ۔

 غیر ملکی میڈیا ذرائع کے مطابق  سنیماٹوگرافر ہالینا ہچنس کی موت کے سلسلے میں فلم کے سیٹ پر ہتھیاروں کو ڈیل کرنے والی لڑکی حانا ریڈ کو غیر ارادی قتل کے جرم میں 18 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

18 ماہ قید کی سزا سننے پر ہتھیاروں کو ڈیل کرنے والی حانا ریڈ پھوٹ پھوٹ کر رو پڑی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں آزادی اظہار کیلئے کام جاری رکھیں گے:امریکا

ہالیانا ہچنز کو اصل گولی مارنے کے الزام میں اداکار ایلک بالڈوین کو 2021 سے مقدمے کا سامنا تھا۔ 

تاہم رواں برس 27 مارچ کو اس مقدمے میں اہم پیشرفت سامنے آئی جس کے نتیجے میں حانا گیٹریز ریڈ کو مجرم قرار دیا گیا اور انہیں گزشتہ روز سزا سنا دی گئی۔

واضح رہے کہ 2021 میں فلم "سانتا فی، نیو میکسیکو" کی شوٹنگ کے دوران اداکار ایلک بالڈوین کی بندوق سے اصل گولی چل گئی تھی جس کے نتیجے میں سنیماٹوگرافر ہالیانا ہچنز ہلاک ہوگئی تھی۔