پاکستان میں آزادی اظہار کیلئے کام جاری رکھیں گے:امریکا

Apr 16, 2024 | 10:41:AM
 پاکستان میں آزادی اظہار کیلئے کام جاری رکھیں گے:امریکا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان میں آزادی اظہار کیلئے کام جاری رکھیں گے،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ قانون کی حکمرانی کی حمایت جاری رکھیں گے۔

میتھیو ملر کا سعودی وزیرخارجہ کے دورہ پاکستان پر تبصرے سے گریز ،کہتے ہیں کہ پاکستان میں آزادی اظہار کیلئے کام جاری رکھیں گے، قانون کی حکمرانی کی حمایت جاری رکھیں گے، قانون کی حکمرانی کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے عراقی نائب وزیر اعظم سے ملاقات کی ہے۔انتھونی بلنکن کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھتی ہوئی نہیں دیکھنا چاہتے، امریکا اسرائیل کی حمایت اور اپنے اہلکاروں کے تحفظ کی پالیسی جاری رکھے گا، کشیدگی میں اضافے سے بچاؤ کے لئے کوششیں کر رہے ہیں۔

ضرورپڑھیں:ایران کو جواب دیا جائے گا: اسرائیلی آرمی چیف

قبل ازیں چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے ایرانی وزیر خارجہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، چینی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران صورتحال کو سنبھال لے گا، خطے کو شورش میں نہیں ڈالےگا،چینی وزیر خارجہ نے ایران کی جانب سے علاقائی اور پڑوسی ممالک کو نشانہ نہ بنانے کو سراہا،چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ چین کشیدگی روکنے کےلئے سعودی عرب کے ساتھ ملکر کام کرنے کیلئے تیار ہے۔