پہاڑوں سے محبت، ساجد سدپارہ ایک بار پھر میدان میں آگئے

Apr 16, 2023 | 13:03:PM
پہاڑوں سے محبت، ساجد سدپارہ ایک بار پھر میدان میں آگئے
کیپشن: ساجد سدپارہ (فائل فوٹو)
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کے ٹو کی صفائی مہم کیلئے پاکستان کے معروف کوہ پیما ساجد علی سدپارہ میدان میں آ گئے۔

ساجد علی سد پارہ نے ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں لکھا کہ کے ٹو پاکستان کا مشہور پہاڑ ہے، اس پہاڑ پر گندگی بہت زیادہ ہے، یہاں پر صفائی کی اشد ضرورت ہے۔

ٹویٹر پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ساجد علی سدپارہ نے کے ٹو پر صفائی مہم شروع کی ہوئی ہے، اس بہت بڑے کام کیلئے امداد کی اشد ضرورت ہے۔ سب سے گزارش ہے اس مہم میں شرکت کریں۔

آخر میں انہوں نے لکھا کہ کے ٹو کی صفائی جاری رکھیں۔