شہر قائد میں2 پہیوں اور 4 پہیوں والی گاڑیوں کی چوریوں کی وارداتوں میں اضافہ

Sep 15, 2025 | 22:42:PM
شہر قائد میں2 پہیوں اور 4 پہیوں والی گاڑیوں کی چوریوں کی وارداتوں میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مبشر حسین)کرا چی میں اسنیچنگ اور گاڑیاں چوری ہونے کے واقعات میں کمی کے بجائے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،جنوری سے ستمبر 2025 تک 33 ہزار 851 کیسز  میں موٹرسائیکلوں کے چھیننے اور چوری ہونے کی رپورٹ کروائی گئی جبکہ  گاڑیوں کے 1574 واقعات رپورٹ ہوئے  ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جنوری میں چار پہیہ گاڑیوں کے 180 اور دو پہیہ گاڑیوں کے 4197 واقعات رپورٹ ہوئے۔فروری میں چار پہیہ گاڑیاں 201 جبکہ موٹر سائیکلیں 3974 چھینی یا چوری ہوئیں۔مارچ میں سب سے زیادہ 4402 موٹر سائیکل کے کیسز، اپریل میں چار پہیہ گاڑی کے 157 جبکہ دو پہیوں کے 3950 واقعات رپورٹ ہوئے اور مئی میں دو پہیہ گاڑیوں کے واقعات 4132 تک پہنچ گئے۔ اور جون میں چار پہیوں کے 138 جبکہ دو پہیوں کے 4026 واقعات رپورٹ کئے گئے ۔ اسی طرح جولائی میں چار پہیوں کے 218 جبکہ دو پہیوں کے چار ہزار واقعات رپورٹ ہوئے ،اگست میں چار پہیہ گاڑیوں کے سب سے زیادہ 236 کیسز درج ہوئے۔ستمبر کے 14 دنوں میں  دو  پہیہ  گاڑیوں کے 1301 واقعات رپورٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:صدر زرداری کی  شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات، مفاہمت کی یادداشت پر دستخط