بانی پی ٹی آئی سے ملاقات،6 وکلاء کے نام جیل حکام کو بھجوا دیئے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی)اڈیالہ جیل راولپنڈی میں کل بانی پی ٹی آئی سے وکلاء کی ملاقات کا دن ہے،بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے 6 وکلاء کے نام کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے کے کوآرڈینیٹر انتظار حسین پنجوتھا نے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کرنے والوں کی فہرست جاری کر دی ہے ، ملاقات کرنیوالوں میں بیرسٹر گوہر خان ،سلمان اکرم راجہ ، قاضی محمد انور ، نیا ز اللہ نیازی ، محمد علی بخاری ، علی زمان کے نام فہرست میں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:صدر زرداری کی شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات، مفاہمت کی یادداشت پر دستخط