سری لنکا اور بھارت مشترکہ طور پر ویمنز بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی کرینگے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وسیم احمد)ورلڈ بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے ورچوئل اجلاس میں ویمنز بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے مقام کو فائنل کر لیا گیا ہے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سری لنکا بھارت کے ساتھ ویمنز بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا،ورلڈ بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کا 27 جنرل کونسل اجلاس بھارت کی میزبانی میں سری لنکا میں ہو گا۔
ورلڈ بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل 14 اور 15 نومبر کو کولمبو میں ہو گی، پاکستان ویمنز بلائنڈ کرکٹ ٹیم اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گی۔
سیاسی کشیدگی کے باعث نیپال نے ویمنز بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے میچز کی میزبانی سے معذرت کر لی تھی، ویمنز بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ 11 سے 25 نومبر تک شیڈول ہے۔
یہ بھی پڑھیں :8 فروری کے الیکشن پر حملے کی تصدیق عالمی ادارے نے کی:سلمان اکرم راجہ