8 فروری کے الیکشن پر حملے کی تصدیق عالمی ادارے نے کی:سلمان اکرم راجہ

Sep 15, 2025 | 19:23:PM
8 فروری کے الیکشن پر حملے کی تصدیق عالمی ادارے نے کی:سلمان اکرم راجہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ پوری دنیا جانتی ہے کہ 8 فروری کے الیکشن کو نشانہ بنایا گیا، اس سچ کی تصدیق عالمی ادارے نے کی۔

سیکرٹری جنرل تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ نے پریس کلب لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کے الیکشن جس سچ کو عوام جانتی ہے اس سچ کی تصدیق ایک عالمی ادارے نے کی ہے۔

8 فروری کو الیکشن پر حملہ ہوا، پوری دنیا اس حملے جو جانتی ہے، اسیران جمہوریت، ڈاکٹر یاسمین راشد نے وائٹ پیپر تیار کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ کامن ویلتھ کی 8 فروری کی الیکشن  سے متعلق رپورٹ پڑھنی چاہئے، کامن ویلتھ کی رپورٹ کے مطابق جو فارم 45 سامنے آئے ہیں جو الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر موجود ہیں، ان فارمز پر کانٹ چھانٹ نظر آئے گی۔

کامن ویلتھ کی رپورٹ کے مطابق جو فارم 45 امیدوار کے ایجنٹ کو دیئے گئے اور جو فارم 45 الیکشن کمیشن نے اپلوڈ کیے ان میں واضح فرق ہے، فارم 45 اور فارم 46 میں بھی ردو بدل کیا گیا ہے۔

سیکرٹری جنرل نے کہا کہ بہت سارے فارم 45 ایسے ہیں جہاں امیداوار کے ووٹ کو بدل دیئے گئے مگر اسی فارم کے مجموعی ووٹ تبدیل نہ کر سکے، ہر حلقے میں فارم 45 میں میں تبدیلی کی گئی۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ 90 سے 95 حلقوں میں فارم 45 اور فارم 46 ملتے جلتے نہیں ہیں، اس لیکشن میں 90 سے 95 حلقوں میں ایک ہی جماعت کے امیدواروں کو ایسے کام کرکے جتوایا گیا۔

انھوں نے کہا کہ بہت سے ایسے پولنگ سٹیشن ملے جہاں ایک ہی پولنگ سٹیشن پر قومی اسمبلی کا ووٹ کاسٹ ہوا لیکن صوبائی اسمبلی کا ووٹ پڑا ہی نہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:سٹیٹ بینک کا شرح سود کو برقرار رکھنا ایماندار ٹیکس گزاروں مزید بوجھ ڈالنا ہے،گوہر اعجاز