سٹیٹ بینک کا شرح سود کو برقرار رکھنا ایماندار ٹیکس گزاروں مزید بوجھ ڈالنا ہے،گوہر اعجاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم)سابق نگراں وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے شرح سود برقرار رکھنے پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سٹیٹ بینک کا شرح سود کو 11 فیصد پر برقرار رکھنا ایماندار ٹیکس گزاروں مزید بوجھ ڈالنا ہے،شرح سود کو برقرار رکھنا پاکستان کے ٹیکس گزاروں پر خطے کا مہنگا ترین بوجھ ڈالنے کے مترادف ہے ۔
گوہر اعجاز کاکہناتھا کہ سٹیٹ بینک کو شرح سود میں 1.5 فیصد کی کمی کرنی چاہیے تھی،شرح سود کو 11 فیصد پر برقرار رکھنا مانیٹری پالیسی کا غلط فیصلہ ہے،مالیاتی خسارہ شرح سود کو مہنگائی کے مطابق کم کر کے قابو کیا جا سکتا ہے ،ان کاکہناتھا کہ پرائیویٹ کاروبار اس صورت میں ترقی کر سکتا ہے جب اسے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
سابق نگراں وفاقی وزیر نے کہاکہ معاشی ترقی کیلئے فیصلہ کن مانیٹری پالیسی کی ضرورت ہے،پائیدار معاشی ترقی کیلئے یکساں مواقع ہونا ضروری ہیں،پاکستان میں شرح سود خطے کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے،ان کاکہناتھا کہ پاکستان میں مہنگائی 3 فیصد اور شرح سود 11 فیصد ہے ،انڈیا میں مہنگائی 1.5 فیصد اور شرح سود 5.5 فیصد ہے ،بنگلہ دیش میں مہنگائی 8.3 فیصد اور شرح سود 10 فیصد ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:افغان ٹیم کو بڑا دھچکا،اہم کھلاڑی ایشیا کپ سے باہر ہوگیا