تقاریر سے اسرائیل کا کچھ نہیں بگڑے گا، مسلم ممالک عملی طور پر کچھ کریں: ایران

 مسلمان ممالک کم از کم خود کو تباہی سے بچانے کے لیے ہی کوئی فیصلہ کرلیں، سیکرٹری سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل

Sep 15, 2025 | 09:49:AM
تقاریر سے اسرائیل کا کچھ نہیں بگڑے گا، مسلم ممالک عملی طور پر کچھ کریں: ایران
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایران نے مسلمان ممالک سے اسرائیل کے خلاف مشترکہ آپریشن روم بنانے کا مطالبہ کر دیا، انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک عملی طور پر کچھ کریں۔

ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاری جانی نےایک بیان میں کہا کہ کسی عملی اقدام کے بغیر صرف تقاریر پر مشتمل اجلاسوں سے اسرائیلی حکومت کا کچھ نہیں بگڑے گا۔

انہوں نےمطالبہ کیا مسلمان ممالک اسرائیل کی جنونی حکومت کے خلاف ایک مشترکہ آپریشن روم بنائیں اور  یہ فیصلہ صیہونی حکومت کے سرپرستوں کو پریشان کرنے کے لیے کافی ہوگا ۔

علی لاری جانی نے کہا کہ مسلمان ممالک نے فلسطین کے مظلوموں کے لیے کچھ نہیں کیا تو کم از کم خود کو تباہی سے بچانے کے لیے ہی کوئی فیصلہ کرلیں ۔

مزید پڑھیں:وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی او آئی سی سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طٰحہ سے ملاقات