حکومت پنجاب نے طلباء کیلئے بڑا اعلان کردیا

Sep 15, 2023 | 16:01:PM
 وزیراعلیٰ محسن نقوی کی ہدایت پر وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم مراد نے طلباء کیلئے بڑا اعلان کردیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(توقیر اکرم) وزیراعلیٰ محسن نقوی کی ہدایت پر وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم مراد نے طلباء کیلئے بڑا اعلان کردیا۔

وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم مراد نے انارکلی اورنج لائن سٹیشن کا دورہ کیا اور طلباء سے ملاقات کی۔ ابراہیم مراد نے بارویں جماعت تک کے طلباء کیلئے اورنج لائن ٹرین کا سفر فری کرنے کا اعلان کریا۔

مزید پڑھیں:  نیب ترمیمی آرڈیننس مسترد ، 100 سے زائد کیسز بحال

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم مراد کا میڈیا سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ  پیر سے جمعہ تک سکول کے طلباء کیلئے سفر مفت کیا گیا ہے۔ اب والدین کو بھی سہولت ہوگی کہ بچے سکول مفت جاسکیں گے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ معذور افراد کو بھی مستقبل میں مفت سفری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔