نیب ترمیمی آرڈیننس مسترد ، 100 سے زائد کیسز بحال

Sep 15, 2023 | 15:51:PM
 نیب ترمیمی آرڈیننس مسترد ، 100 سے زائد کیسز بحال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعود بٹ)سپریم کورٹ کا نیب ترمیمی آرڈیننس مسترد کرنے کا حکم،انکوائری، تحقیقات اور ریفرنسز کے 100 سے زائد کیسز بحال ہو جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے نیب ترمیمی آرڈیننس مسترد ہونے کے بعد  100 سے زائد میگا  کیسز بحال ہو جائیں گے ، نیب لاہور نے میگا کرپشن سکینڈل میں بند ہونے والے کیسز کی بحالی پر کام شروع کردیا،سابق وزیر اعظم شہباز شریف اور سابق وزیر اعلی حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز کیس بھی بحال ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:اپنے جسم پر ہتھوڑے مارنے والا ”آئرن مین“  

عدالت عظمیٰ کی جانب سے نیب ترامیم کالعدم قرار دیے جانے کے بعد بہت سے سیاستدانوں کے خلاف بند ہونے والے مقدمات دوبارہ بحال ہو گئے ہیں۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد آصف علی زرداری، نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس واپس بحال ہو گیا ہےسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا ایل این جی ریفرنس احتساب عدالت سے منتقل ہو گیا تھا اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف رینٹل پاور ریفرنس بھی واپس ہو گیا تھا جو اب دوبارہ بحال ہو گیا ہے۔ 

اس کے علاوہ سابق وزیراعظم شہباز شریف، سابق وزیراعظم شوکت عزیز اور  سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف بھی کیسز دوبارہ کھل جائیں گے۔