اپنے جسم پر ہتھوڑے مارنے والا ”آئرن مین“  

Sep 15, 2023 | 15:06:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کیوبا میں اپنے بدن پر بے رحمی سے ہتھوڑے مارنے والا ’آئرن مین‘ جس کے چرچہ عروج پر ہے کیونکہ ان کے بقول انہیں اس خوفناک عمل سے کوئی گزند نہیں پہنچتی۔ 

تفصیلات کےمطابق لینو ٹوماسین جب جب سڑک پر اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہیں تو لوگوں کا ہجوم جمع ہوکر اس کی ویڈیو اور تصاویر بناتا ہے۔ وہ اپنی کلائی، کہنی اور بازو کے اوپری حصے پر ہتھوڑے مارتے رہتے ہیں لیکن اس عمل میں انہیں کوئی خراش تک نہیں آتی۔

32 سالہ لینو ٹوماسین اسٹریٹ پرفارمر ہے جسے ’کیوبن آئرن مین‘ کہا جاتا ہے۔ اس کا دعوی ہے کہ وہ دن میں تقریباَ ہزار بار اپنے آپ کو بھاری بھرکم ہتھوڑے سے مار کر اپنے جسم کو لوہے جتنا مضبوط کررہا ہے۔

کیوبا آئرن مین نے سب سے پہلے 2020 میں میڈیا کی توجہ حاصل کی جب اسکی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ کنکریٹ کی دیواروں کے ساتھ اپنی مٹھی اور کہنیوں کو ٹکرا رہے تھے۔

لینو مائک ٹائسن سے متاثر ہیں اور وہ پیشہ ور باکسر بننا چاہتے ہیں۔ اب تک وہ ہزاروں مرتبہ خود پر ہتھوڑا چلا چکے ہیں اور اب میکسیکو سٹی میں مقابلے کیلئے روانہ ہوں گے۔

مزید پڑھیں: پلی بارگین کی ترمیم کالعدم، سیاستدانوں پر نیب مقدمات بحال، سپریم کورٹ نے فیصلہ سنادیا

32 سالہ لینو نے چند روز قبل ایک بالغ شخص کو پیٹھ پر بٹھاکر ڈنڈ پیلنے کا مظاہرہ کیا لیکن اب بھی وہ خود کو ہتھوڑے مارتے رہتے ہیں اور بسا اوقات ہاتھوں کے جوڑ جوڑ پر ضرب لگاتے ہیں۔ یہ منظر دیکھ کر تماشائیوں کی چیخیں نکل جاتی ہیں۔

لینو ٹوماسین کا کہنا ہے کہ وہ تاریخ میں زندہ رہنا چاہتے ہیں اور اب بھی انہیں بہت سے باکسنگ کلب سے لڑنے کی پرکشش پیشکش کی گئی ہے۔