صوفی بزرگ حضرت داتا علی ہجویریؒ کے 979 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز

Sep 15, 2022 | 12:48:PM
 صوفی بزرگ حضرت داتا علی ہجویریؒ کے 979 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز
کیپشن: حضرت داتا علی ہجویریؒ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) عظیم صوفی بزرگ حضرت داتا علی ہجویری ؒکے 979ویں عرس کی تین روزہ تقریبات کا آج سے آغازہو گیا ،لاہور پولیس کے تین ہزار سے زائد افسران سیکورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے ۔

داتا گنج بخش ؒ کے 979 ویں سالانہ عرس کی 3 روزہ تقریبات آج سے شروع ہو گئی ہیں۔عرس کی تقریبات 15 تا 17 ستمبر تک جاری رہیں گی، عرس کے دوران قرأت، نعت خوانی اور سماع کی محفلیں عروج پر ہوں گی،صوفی بزرگ علی ہجویری ؒ کے عرس پر لنگر کے انتظامات مکمل ہیں، دودھ کی سبیلیں بھی لگائی جارہی ہیں، مٹھائیوں اور دیگر اشیاء کی دکانیں بھی سج گئیں۔

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے مطابق لاہور پولیس کے سکیورٹی انتظامات مکمل ہیں، ملک بھر سے آنیوالے زائرین اورعقیدت مندوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے، 3 ہزار سے زائد پولیس افسران اور جوان سکیورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں، 4 ایس پیز، 7 ڈی ایس پیز، 46 ایس ایچ اوز، 261 اَپر سب آرڈینیٹس، 93 لیڈیز پولیس اہلکار تعینات ہیں۔