سعودی ماڈل کے بین الاقوامی فیشن ماڈلنگ میں چرچے

Sep 15, 2021 | 22:50:PM
سعودی ماڈل کے بین الاقوامی فیشن ماڈلنگ میں چرچے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی ماڈل نے امریکا میں ہونیوالے نیو یارک فیشن ویک شوز میں بین الاقوامی ماڈلز کے ساتھ ماڈلنگ کرتے ہوئے پوری دنیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے میں کامیابی حاصل کرلی۔

العربیہ اردو کی ویب رپورٹ کے مطابق  سعودی عرب کی ماڈل صوفی الشہری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے نیویارک فیشن ویک میں اپنی شرکت کی تصاویر شائع کیں۔اس نے فیشن ویک میں ماڈلنگ پراپنی خوشی کا اظہار کیا۔ اس نے اپنے حق میں آنے والے تبصروں پر بھی خوش گوار حیرت کا اظہار کیا اور کہا کہ اس کا یہ قدم اس کی ترقی اور مملکت کی خواتین کی خود مختاری کا واضح ثبوت ہے۔ذرائع کے مطابق بین الاقوامی فیشن شوز کے میدان میں مقابلہ ان مشکل مقابلوں میں سے ایک ہے جس کے لیے اس میدان میں داخل ہونے کے لیے فوری خواہش اور ہمت کی ضرورت ہوتی ہے لیکن صوفی نے اپنی صلاحیت اور سعودی فیشن ماڈلز کی طاقت کو ثابت کیا ہے۔ وہ پراعتماد اور مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور فیشن ماڈلنگ کے عالمی شوز میں حصہ لینے کے لیے پرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چوری اور اوپر سے سینہ زوری۔۔۔ ویڈیو وائرل