سدھارتھ کی موت کے بعد شہنا ز گل انسٹاگرا م پر چھاگئیں۔۔فالوورز کی تعداد جان کر آپ کو بھی جھٹکا لگ جائے گا

Sep 15, 2021 | 18:03:PM
سدھارتھ کی موت کے بعد شہنا ز گل انسٹاگرا م پر چھاگئیں۔۔فالوورز کی تعداد جان کر آپ کو بھی جھٹکا لگ جائے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف بھارتی ادا کا ر اور بگ باس کے فاتح سدھارتھ شکلا کی اچانک موت کے بعد سوشل میڈیا پر  ان کی سب سے قریبی دوست شہناز گل کی مقبولیت میں زبر دست اضافہ ہو گیا ۔

یہ بھی پڑھیں :شوٹنگ کے دوران حادثے کا شکار ہونے والی فضا علی سے متعلق پھر تشویشناک خبر

تفصیلات کے مطابق بھارتی معروف رئیلٹی شو بگ باس 13 کی کنٹسٹنٹ شہناز گِل کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 10 ملین ہو گئی ہے۔شہناز گِل کے اکاؤنٹ کا اگر جائزہ لیا جائے تو وہ اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر زیادہ تر فوٹو شوٹس شیئر کرتی نظر آ تی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :محبت برسادیناتم ،ساون آیا ہے۔۔ حریم شاہ کا نئی ویڈیو میں زبر دست ڈانس

شہناز گِل انسٹا گرام پرمتحرک بھی ہیں جبکہ اپنے قریبی دوست سدھارتھ شکلا کی رواں ماہ 2 ستمبر کو اچانک موت کے بعد انہوں نے تا حال انسٹا گرام پر کوئی پوسٹ شیئر نہیں کی ہے۔

یا د رہے کہ بگ باس 13 کے فاتح سدھارتھ شکلا اپنے فلیٹ میں مردہ پا ئے گئے تھے۔تا ہم ان کے لوا حقین کی جا نب سے موت سے متعلق مزید تحقیقات رکوا دی گئی تھیں۔