بلاول ہاوس لاہور کی سیکیورٹی واپس نہیں لی گئی :عظمیٰ بخاری

Oct 15, 2025 | 22:26:PM
بلاول ہاوس لاہور کی سیکیورٹی واپس نہیں لی گئی :عظمیٰ بخاری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 ںیوز)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری اور لاہور پولیس نے بلاول ہائوس کی سیکیورٹی واپس لینے کی خبر  کو حقائق کے منافی  قرار دے دیا ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے بلاول ہاؤس لاہور کی سیکیورٹی واپس لینے کی تردید کر دی، انھوں نے کہا کہ بلاول ہاؤس لاہور کی سیکیورٹی واپس لینے کی خبریں جھوٹ اور من گھڑت ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ میڈیا اور صحافیوں کو ایسی فیک خبریں چلانے سے گریز کرنا چاہیے، بلاول ہاؤس لاہور میں سیکیورٹی معمول کے مطابق موجود ہے۔

دوسری جانب لاہور پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ بلاول ہاؤس کی سیکورٹی مکمل اور معمول کے مطا بق ہے،چند اہلکار ریسٹ پر تھے جن کی جگہ متبادل بجھوا دیے گئے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ معمول کی تبدیلی کو سیکورٹی واپس لینے سے جوڑنا بے بنیاد ہے،معمول کی تبدیلی کو سیاسی رنگ دینا حقائق کے منافی ہے۔

حکومت پنجاب کی طرف سے ایسی کوئی ہدایات نہیں دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں :انسٹا گرام میں کم عمر صارفین کے لیے مزید پابندیوں کا اطلاق