’’سب پھڑے جان گئے‘‘ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرسینئر افسر کی گاڑی  پکڑ کرFIRدرج

Oct 15, 2025 | 19:09:PM
’’سب پھڑے جان گئے‘‘ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرسینئر افسر کی گاڑی  پکڑ کرFIRدرج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سینئر افسر کی گاڑی  کو تحویل میں لےلیا  گیا۔ چیف سیکرٹری سندھ کی ہدایت  پر  ایف آئی آر  درج کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے سندھ سیکریٹریٹ کمال اتاترک روڈ پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کا نوٹس لیتے ہوئے  فوری کارروائی کی ہدایت جاری کی تھی۔ترجمان چیف سیکریٹری سندھ کے مطابق ایک سینیئر افسر کی گاڑی کو تحویل میں لے کر آرام باغ تھانے میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے، جبکہ خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیور کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبے بھر میں ٹریفک قوانین کی بالادستی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں۔اور اس معاملے پر کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:’’ دل ہونا چاہیدا جوان تے عمراں وچ کی رکھیا‘‘ 93 سالہ بزرگ والد بن گیا، ریکارڈ قائم