وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا تبدیل: سی ایم ہاؤس کے اہم افسران کوہٹا دیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تبدیلی کے بعد وزیراعلیٰ ہاؤس کے اہم افسران بھی عہدوں سےہٹا دیے گئے۔
سی ایم آفس کے اعلامیہ کے مطابق چیف سکیورٹی آفیسر کے بعد وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری کو بھی ہٹا دیا گیا، محمد عابد مجید سے پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیراعلیٰ کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف ، گورنر خیبرپختونخوا کا اہم بیان سامنے آگیا
اعلامیہ میں بتایا گیا کہ گریڈ 18 کے احسن حیدر گوندل کو پی ایس او ون کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا، دو روز قبل چیف سکیورٹی آفیسر نجم الحسین کو بھی عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔
دوسری جانب یہ بھی یاد رہے کہ تینوں عہدوں پر نئی تقرریاں تاحال عمل میں نہیں لائی گئیں۔