ماورا حسین کی بلیو ڈریس میں ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

Oct 15, 2021 | 01:14:AM
بلیو ڈریس، ویڈیو ، دھوم مچا دی
کیپشن: ماوراحسین، تصاویر

(ویب ڈیسک)اداکارہ و ماڈل ماورا حسین کی بلیو ڈریس میں ویڈیو نے سوشل میڈیاپر دھوم مچا دی،پس منظر میں میوزک نے ویڈیو کوچار چاند لگا دیئے، ماورا حسین کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی مل رہی ہے۔

ماورا حسین سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں ، انسٹاگرام پر اداکارہ کے فالورز کی تعداد69 لاکھ سے زائد ہے جو اپنی پسندیدہ اداکارہ کی تصاویر اور ویڈیوز کا بے چینی سے انتظار کرتے ہیں ۔

اداکارہ نے لکس سٹائل ایوارڈ تقریب میں پہنے لباس میں واک کرتے ہوئے ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر شیئر کی ہے جس میں ماورا حسین پرکشش اورجاذب نظر دکھائی دے رہی ہیں ،ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈالتے ہی وائرل ہو گئی اور ان کے چاہنے والے اداکارہ کی خوبصورتی کی دل کھول کر تعریف کررہے ہیں،ماورا حسین کی ویڈیو کو ابتک 8 لاکھ 36 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ماورہ حسین کی لکس سٹائل ایوارڈز میں اپنے دوست کے ساتھ شرکت، یہ کون ہے؟