ماورہ حسین کی لکس سٹائل ایوارڈز میں اپنے دوست کے ساتھ شرکت، یہ کون ہے؟

Oct 10, 2021 | 23:04:PM
دوست کے ساتھ، لکس سٹائل ایوارڈز تقریب، شرکت،
کیپشن: اداکارہ و ماڈل ماورا حسین، تقریب میں شریک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی اداکارہ وماڈل ماورا حسین کی اپنے دوست کے ساتھ لکس سٹائل ایوارڈز تقریب میں شرکت ، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لکس ایوارڈز کی تقریب منعقدہوئی جس میں لولی ووڈ کی شوبزشخصیات نے بھرپور شرکت کی اور اپنے جلوے دکھائے، ماوراحسین بھی اداکار امیر گیلانی کے ہمراہ تقریب میں شریک ہوئیں،وائرل تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماورا اور امیرگیلانی  بہت خوبصورت دکھائی دے رہے ہیں ۔


29 سالہ ماوراہاکین ڈراموں اور فلموں میں اپنی پرفارمنس سے لوگوں کے دل جیت چکی ہیں ،ماورا کا شمار ان چند پاکستانی اداکاراﺅں میں ہوتا ہے جو بالی ووڈ موویز میں بطور ہیروئن کام کر چکی ہیں ۔

گزشتہ 10 ماہ سے چاہے عیدالفطر ہویا عیدالاضحی یا شوبزکا کوئی اور فنکشن اداکارہ ہر ایونٹ میں امیر گیلانی کیساتھ شریک ہوتی ہیں ،بعض حلقوں میں یہ خبریں بھی گردش کررہی ہیں کہ ماورا حسین نے خاموشی سے اداکار امیر گیلانی سے منگنی کر لی ہے تاہم ابھی تک دونوں جانب سے اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یمنی زیدی کے مغربی لباس میں جلوے، تقریب میں ہر شخص دیکھتا ہی رہ گیا