یمنی زیدی کے مغربی لباس میں جلوے، تقریب میں ہر شخص دیکھتا ہی رہ گیا

Oct 10, 2021 | 21:21:PM
پاکستانی ماڈل و اداکارہ، یمنی زیدی، لکس ایوارڈ تقریب
کیپشن: اداکارہ یمنیٰ زیدی، ایوارڈ وصول کرتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی ماڈل و اداکارہ یمنیٰ زیدی لکس ایوارڈ تقریب میں اپنے لباس کی وجہ سے لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لکس ایوارڈکی تقریب ملکی شوبزانڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی اور اپنے لباس اور خوبصورتی کی وجہ سے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں تاہم یمنیٰ زیدی نے مکمل کور بلیک مغربی لباس پہنا ہوا تھا جس میں وہ سب سے منفردآ رہی تھیں،اداکارہ نے اپنی پرکشش شخصیت اور لباس کی وجہ سے اپنے مداحوں کے دل جیت لئے ۔

یمنیٰ زیدی پاکستانی شوبزانڈسٹری میں سب سے زیادہ معصوم نظر آنےوالی اداکارہ تصور کی جاتی ہے ،وہ اپنی جانداراداکاری سے لوگوں کے دل جیت چکی ہیں ،32 سالہ یمنیٰ زیدی نے اپنے کیریئر کاآغاز ماڈلنگ سے کیا، لوگوں نے ان کے چہرے اور پرکشش انداز کی اتنی تعریف کی کہ انہیں جلد ہی ٹی وی میں معاون اداکارہ کا رول مل گیا اور یوں ان کے کیریئر کاآغاز ہو گیااور وہ چند سالوں میں پاکستان کی مہنگی ترین اداکارہ بن گئی۔

زیادہ تر لوگوں کو معلوم نہیں کہ یمنیٰ زیدی پاکستان میں نہیں امریکا میں رہتی ہیں کیونکہ ان کی فیملی وہاں مقیم ہے اور وہ سال میں دو سے تین مرتبہ پاکستان آتی ہیں اورڈرامہ ریکارڈ کرانے کے بعد واپس چلی جاتی ہیں ،اداکارہ کے انسٹاگرام پر چاہنے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہے ۔

واضح رہے کہ یمنیٰ زیدی ڈرامہ سیریل پیار کے صدقے میں بلال عباس خان کیساتھ اداکاری کر چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کرولس عثمان سیزن 3 ، صدمے سے دوچار عثمان کی ویڈیو وائرل