بلاول بھٹو زرداری سے آزاد جموں و کشمیر کے نامزد وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)بلاول بھٹو زرداری سے آزاد جموں و کشمیر کے نامزد وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کی ملاقات،آزاد جموں و کشمیر کے عوام کے مسائل ذمہ داری اور خوش اسلوبی کے ساتھ حل کریں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی نامزد وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کو ہدایات۔
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اور آزاد جموں و کشمیر کے نامزد وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کے درمیان زرداری ہاؤس میں ملاقات ہوئی،بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور بھی آزاد جموں و کشمیر کے نامزد وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے ملاقات کے موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا نامزد وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے مکالمہ ہوا، بلاول بھٹو نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام کے مسائل کو حل کرنا آپ کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ عوامی سطح پر رابطوں کو مزید بڑھائیں تاکہ آزاد جموں و کشمیر کے حقیقی مسائل سے مسلسل آگاہی حاصل رہے۔ آزاد جموں و کشمیر کے نامزد وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے اپنی نامزدگی پر پی پی پی قیادت سے اظہار تشکر کیا۔
یہ بھی پڑھیں:فیصل آبادکرکٹ ایسوسی ایشن، رانا انیس احمد صدر اور رانا سعید اختر سیکرٹری منتخب، نوٹیفکیشن جاری