سرکاری گاڑیوں کے ای چالان کون ادا کرے گا؟ سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ

Nov 15, 2025 | 22:23:PM
سرکاری گاڑیوں کے ای چالان کون ادا کرے گا؟ سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سندھ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ سرکاری گاڑیوں کے ای چالان اب افسران خود ادا کریں گے۔

سندھ حکومت نے تمام محکموں کو ہدایت کی ہے کہ سرکاری گاڑی کے ای چالان سرکاری خزانے سے ادا نہیں ہوں گے اور افسران خود اس کی رقم ادا کریں گے۔

سندھ حکومت کے محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن نے تمام انتظامی سیکریٹریز کو خط لکھ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نوکیا کا جدید5Gسمارٹ فون لانچ قیمت اتنی کم ،جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں

نوٹیفکیشن میں تمام سیکریٹریز اور کمشنرز کو فیصلے پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ محکموں کو ای چالان بھرنے کے لیے کوئی سرکاری سہولت نہیں دی جائے گی۔

ٹریکس سسٹم کی جانب سے سندھ حکومت کے مختلف ڈپارٹمنٹس کو ای چالان موصول ہوئے ہیں۔

سیٹ بیلٹ نہ باندھنے، ٹنٹڈ گلاسز اور سگنل توڑنے پر چالان جاری کیے گئے ہیں، ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون استعمال کرنے پر بھی ای چالان موصول ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ شائقین کیلئے اہم خبر،روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایک بار پھر ٹکرانے کو تیار
 
 

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - سندھ
ٹیگز: