27ویں آئینی ترمیم کی منظوری؛ لاہور ہائیکورٹ بار کا 17 نومبرکو ہڑتال کا اعلان
کیپشن: لاہور ہائیکورٹ بار لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) 27 ویں آئینی ترمیم اور لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا کے استعفے پرلاہور ہائیکورٹ بار کا 17 نومبرکو ہڑتال کا اعلان کردیا۔
صدر ہائیکورٹ بار ملک آصف احمد نسوانہ کاکہناتھا کہ ارجنٹ کیسز کے بعد وکلاء عدالتی کارروائی کا مکمل بائیکاٹ کریں گے۔
ستائیسویں آئینی ترمیم کے خلاف اور مستعفی ہونے والے جسٹس شمس محمود مرزا کو خراج تحسین پیش کرنے لئے جنرل ہاؤس کا اجلاس بھی طلب کرلیا گیا۔
صدر بار نے کہاکہ 17 نومبر 2025 کو ساڑھے گیارہ بجے جنرل ہاؤس کا اجلاس طلب کیا گیا ہے ، 27ویں آئینی ترمیم نے اعلیٰ عدلیہ کو تقسیم کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:نئی سیاسی جماعت کے قیام کا اعلان