9مئی حملہ کیس، ڈاکٹر یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ کی ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جمال الدین جمالی)انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں 9مئی عسکری ٹاور حملہ سمیت 4مقدمات کی سماعت کیْ۔ڈاکٹر یاسمین راشد کی چار مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،پراسکیوشن نے مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کیلئے مہلت طلب کی ۔عدالت نے سماعت 22 نومبر تک ملتوی کر دی ۔سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کی پانچ مقدمات میں ضمانت کی درخواست پر 18 نومبر تک ملتوی ۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے پراسکیوشن کو ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا ہے ،ملزمہ کی جانب سے رانا مدثر عمر ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے ضمانتوں پر دلائل مکمل کر رکھے ہیں، پراسکیوشن کی وجہ سے ضمانتوں پر فیصلہ تاخیر کا شکار ہے ۔ملزمہ نے مغلپورہ زمان پارک اور جناح ہاؤس کے قریب چوک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدنات میں ضمانت دائر کر رکھی ہے۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کی پانچ مقدمات میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔پراسکیوشن نے مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کیلیے مہلت طلب کی عدالت نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 18 نومبر تک ملتوی کر دی۔عدالت نے پراسکیوشن کو بھی ضمانتوں پر دلائل مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔عمر سرفراز چیمہ نے زمان پارک مغلپورہ اور جناح ہاؤس کے قریب پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمات میں ضمانت دائر کر رکھی ہے ۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے سانحہ نو مئی کلب چوک جی او آر کے گیٹ پر حملہ کے مقدمہ کی بھی سماعت ہوئی،ملزمان کیخلاف مقدمہ کے جیل ٹرائل کی کاروائی 18 نومبر تک ملتوی کر دی گئی،
دس پولیس اہلکار بطور گواہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے ،ملزمان کے وکلاء نے گواہان سے بیانات پر جزوی جرح مکمل کی ،عدالت نے گواہان کو آئندہ سماعت پر دوبارہ پیشی کیلیے پابند کر دیا ۔مقدمہ مین مجموعی طور پر 56 گواہان کی شہادت ریکارڈ ہو چکی ہے ۔زیر حراست ملزمان ڈاکٹر یاسمین راشد ، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید کی حاضری مکمل کی گئی۔ پی ٹی آئی رہنماؤں پر کارکنان کو نو مئی بغاوت اور فسادات پر اکسانے کا الزام ہے
یہ بھی پڑھیں:17 نومبر کو چھٹی کااعلان،نوٹیفکیشن جاری