لاہور بورڈ کے ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد تک اضافے کی منظوری

Nov 15, 2023 | 17:02:PM
لاہور بورڈ کے ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد تک اضافے کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)لاہور بورڈ کے سینکڑوں ملازمین کی بالا آخر سنی گئی، ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد تک اضافے کی منظوری مل گئی ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ آف گورنرز نےملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کی منظوری دیدی ہے ، جس کے تحت گریڈ ایک سے 18 تک  کے ملازمین کی تنخواہوں میں سکیل کے مطابق 50 فیصد تک کا اضافہ کیا گیا،لاہور بورڈ کے ملازمین کو آئندہ ماہ سے تنخواہیں بڑھا کر ملیں گی،بورڈ ملازمین کی تنخواہوں میں سیکرٹریٹ الاؤنس کی طرز پر تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا ،بورڈ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کافی عرصہ سے التواء کا شکار تھا۔

یہ بھی پڑھیں :شوہر سے تنہائی میں ملاقات کرائی جائے، بشریٰ بی بی