موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

Nov 15, 2022 | 23:29:PM
 برفباری ،موسم, محکمہ موسمیات , پیشگوئی,  اسلام آباد
کیپشن: موسم (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)ملک کے بیشتر علاقوں  میں موسم سرد اور خشک رہے گا،   گلگت بلتستان  اورکشمیر میں  ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  اسلام آباد میں  موسم سرد اور خشک رہے گا،  اسلام آباد میں صبح کے وقت دھند پڑنے کا امکان ہے ، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک  رہے گا، چترال اور کوہستان میں مطلع جزوی ابر آلود ہنے کا امکان ہے، پنجاب کے  بیشتر اضلاع میں  موسم سرد اور  خشک رہے گا۔

صبح کے اوقات میں لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ ، نارووال، فیصل آباد، اوکاڑہ، میاں چنوں،بہاولپور اورملتان میں دھند پڑنے کا امکان ہے ،بلوچستان کے  بیشتر اضلاع  میں موسم   خشک رہے گا ۔

 شما لی ا ضلاع میں موسم سرد رہے گا، سندھ کے  بیشتر اضلاع میں  موسم خشک  رہے گا ، صبح کے دوران سکھر اور گردو نواح میں ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے  اس کے علاوہ  کشمیر اور گلگت بلتستان  میں    موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔