اداکار راج کمار شادی کے بندھن میں بندھ گئے

Nov 15, 2021 | 15:29:PM
بالی وڈ اداکار راج کمار راؤ
کیپشن: بھارتی اداکارہ  کی شادی کا کارڈچھپ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)انڈین اداکارراج کمار راؤ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار راجکمار راؤ اور ان کی گرل فرینڈ پترالیکھا کی منگنی کی شاندار تقریب ہوئی جس کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جبکہ ایک ویڈیو میں دونوں کو ایک دوسرے کو انگوٹھی پہناتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکار راج کمار نے گزشتہ روز اپنی شادی کا دعوت نامہ بھی ٹوئٹر پر شیئر کیا جس کے مطابق ان کی شادی ریاست پنجاب اور ہریانہ کے دارالحکومت ’چندی گڑھ‘ کے پرتعیش مقام پر ہوئی۔ رپورٹس کے مطابق راج کمار راؤ کی شادی میں بالی ووڈ کی معروف شخصیات سمیت قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی۔
دوسری جانب راج کمار راؤ کی اہلیہ نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لکھا ”میں آج اس سے شادی کے بندھن میں بندھ گئی جو گزشتہ 11 سال سے میرے لیے سب کچھ ہے، میرا دوست، میرا کرائم پارٹنر اور میری فیملی بھی ہے“۔

واضح رہے اداکار راج کمار راؤ ’شادی میں ضرور آنا‘، ’استری‘، ’بریلی کی برفی‘، ’نیوٹن‘، ’لڈو‘،’میڈ ان چائنہ‘ جیسی کامیاب فلمیں کرچکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلوی کھلاڑیوں کا انوکھا جشن۔۔جوتوں میں مشروب ڈال کر پیتے رہے۔۔ویڈیو وائرل