آسٹریلوی کھلاڑیوں کا انوکھا جشن۔۔جوتوں میں مشروب ڈال کر پیتے رہے۔۔ویڈیو وائرل 

Nov 15, 2021 | 14:20:PM
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ
کیپشن: آسٹریلوی کھلاڑی جوتے میں مشروب پی رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے کی خوشی میں آسٹریلوی کھلاڑیوں نے بھرپور جشن منایا ۔ فائنل جیتنے کے بعد آسٹریلوی کھلاڑی میتھیو ویڈ اور مارکس اسٹوئنس  کی  عجیب و غریب انداز میں جشن منانے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اپنے بوٹس(جوتے ) میں مشروب ڈال کر  پی رہے ہیں۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا خوب چرچے میں  ہے ۔لوگ اس پر حیرانی اور کراہیت کا اظہار کررہے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by ICC (@icc)

لیکن آپ حیران ہونگے یہ جان کر کہ جوتے میں مشروب  ڈال کر پینا  یہ کوئی نئی بات نہیں اس سے پہلے بھی کئی کھلاڑیوں نے ایسا کیا ۔

2016ء میں اپنی پہلی موٹو جی پی فتح کے بعد ایک آسٹریلوی کھلاڑی نے جوتے میں مشروب ڈال کر پی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو کی تقرری سے متعلق اہم خبر