رات 8 اور 10 کی جھنجھٹ یکسر ختم! مارکیٹوں کے اوقات کار کی پابندیاں ہٹا دی گئیں

May 15, 2026 | 18:07:PM
رات 8 اور 10 کی جھنجھٹ یکسر ختم! مارکیٹوں کے اوقات کار کی پابندیاں ہٹا دی گئیں
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طاہر جمیل خان)رات 8 اور 10 کی جھنجھٹ یکسر ختم!لاہور میں مکمل لاک ڈاؤن ختم ہو گیا، مارکیٹوں کے اوقات کار سے پابندیاں ہٹا دی گئیں۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ کےمطابق لاہور کی مارکیٹیں اب 24 گھنٹے کھلی رہ سکیں گی۔8 اور 10 بجے دکانیں بند کرنے کی پابندی مکمل طور پر ختم کر دی گئیں۔

حکومتی فیصلے سے تاجروں اور شہریوں کیلئے بڑی سہولت بحال ہو گئی، کاروباری سرگرمیاں جاری رکھ سکیں گے۔لاہور میں شاپنگ سینٹرز اور بازار معمول کے مطابق کھل سکیں گے۔تاہم شادی ہالز رات 10 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت ہے۔

کاروباری برادری نے حکومتی فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔مارکیٹوں کے اوقات میں نرمی سے تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ متوقع ہے۔شہریوں کو رات گئے شاپنگ  کی سہولت میسر ہوگی۔

حکومت کی جانب سے کاروبار دوست پالیسی پر عملدرآمد شروع ہوگیا۔لاہور میں رات گئے تک کاروباری سرگرمیوں سے شہر کا معاشی پہیہ مزید تیز ہوگا ۔ 

 ترجمان ضلعی انتظامیہ  کے مطابق لاہور کی مارکیٹیں اب 24 گھنٹے کھلی رہ سکیں گی،8 اور 10 بجے دکانیں بند کرنے کی پابندی مکمل طور پر ختم کر دی گئی ہے،لاہور میں شاپنگ سینٹرز اور بازار معمول کے مطابق کھل سکیں گے۔

شادی ہالز رات 10 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت دی گئی ہے ، کاروباری برادری نے حکومتی فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے،مارکیٹوں کے اوقات میں نرمی سے تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ متوقع ہے، شہریوں کو رات گئے شاپنگ  کی سہولت میسر ہوگی۔

حکومت کی جانب سے کاروبار دوست پالیسی پر عملدرآمد شروع کیا گیا ہے، لاہور میں رات گئے تک کاروباری سرگرمیوں سے شہر کا معاشی پہیہ مزید تیز ہوگا۔

ٰیہ بھی پڑھیں :پنکی نیٹ ورک میں افریقہ کے لوگ بھی شامل ہونے کا انکشاف!

ٹیگز: