سی آئی اے کی بڑی کارروائی، 55 کلو چرس برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)جیکب آباد میں سی آئی اے پولیس نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران ٹرک سے 55 کلو چرس برآمد کر کے گاڑی کو تحویل میں لے لیا ہے، تاہم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس حکام کے مطابق سی آئی اے کی ٹیم نے مشتبہ ٹرک کو روک کر تلاشی لی تو اس کے خفیہ خانوں سے پچپن کلو چرس برآمد ہوئی۔ کارروائی کے دوران ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے منشیات اور ٹرک کو تھانے منتقل کر کے مفرور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
ایس ایس پی جیکب آباد کیپٹن ریٹائرڈ فیضان علی نے اس کامیاب کارروائی پر سی آئی اے اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہا اور انہیں شاباش دی ہے۔
دوسری جانب راولپنڈی میں مبینہ طور پر خاتون منشیات فروش کو گرفتار کر کے 10 کلو چرس بر آمد کر لی گئی۔راولپنڈی کے تھانہ نصیر آباد کی پولیس نے خاتون کو مبینہ طور پر مصریال گاؤں حبیب کالونی سے گرفتار کیا ہے۔