آٹھویں جماعت کے بورڈ کے امتحان کیلئے رجسٹریشن کا آغاز

طلبا کا درست ڈیٹا فراہم کیاجائے،غلط ڈیٹاپر رجسٹریشن کی ذمہ داری سکول سربراہان پر عائد ہوگی،پیکٹاحکام

May 15, 2026 | 12:25:PM
آٹھویں جماعت کے بورڈ کے امتحان کیلئے رجسٹریشن کا آغاز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنیدریاض)آٹھویں جماعت کے بورڈ کے امتحان کیلئے رجسٹریشن کا 25مئی آغازہوگا۔
امتحان کےلئےامیدواروں کی رجسٹریشن کروانے کی آخری تاریخ 8 جولائی مقررکی گئی ہے۔
سکول سربراہان کو طلبا کا درست ڈیٹا فراہم کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہاگیاہے کہ طلبا کی تاریخ پیدائش، والد کانام اورمضامین کی درست تفصیل فراہم کریں۔
مراسلے میں پیکٹا نے تمام سکول سربراہان کو ہدایات بھجوادی ہیں جس کے مطابق غلط ڈیٹاپر رجسٹریشن کی ذمہ داری سکول سربراہان پر عائد ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:ہیلتھ کیئر مراکز کیلئےطبی عملے کی کنٹریکٹ پربھرتیوں کا فیصلہ
پیکٹا حکام کے مطابق رواں سال 2026 میں 10 لاکھ طلبا نے آٹھویں بورڈ کا امتحان دیا تھا،حکومت نے آئندہ سال امیدواروں کی رجسٹریشن بڑھانے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔