ہیلتھ کیئر مراکز کیلئےطبی عملے کی کنٹریکٹ پربھرتیوں کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راؤدلشادحسین )حکومت پنجاب نےنئے قائم شدہ ہیلتھ کیئر مراکز کیلئے کنٹریکٹ بنیادوں پر طبی عملے کی بھرتیوں کا فیصلہ کرلیا۔
سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی جانب سے مختلف آسامیوں پر ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کی بھرتی کیلئے اجازت طلب کی گئی ہے۔
نئے قائم شدہ طبی مراکز میں ڈاکٹرز،نرسز، پیرامیڈیکل اور دیگر طبی عملے کی کمی پوری کی جائے گی،یہ بھرتیاں کنٹریکٹ بنیادوں پر کی جائیں گی تاکہ عوام کو فوری اور بہتر طبی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔
یہ بھی پڑھیں: خلع کی شرح میں ہوشربا اضافہ، فیملی کورٹس میں کیسز کے انبار لگ گئے
اس منصوبے کا مقصد نئے ہیلتھ کیئر اداروں کو فعال بنا کر مریضوں کو معیاری علاج کی سہولت دینا ہے،صحت کے شعبے میں افرادی قوت کی دستیابی سے سرکاری اسپتالوں پر دباؤ کم ہونے میں بھی مدد ملے گی۔