وزیراعلیٰ سندھ کاشہداءکے لواحقین کیلئے فی کس ایک کروڑ کااعلان

May 15, 2025 | 16:14:PM
وزیراعلیٰ سندھ کاشہداءکے لواحقین کیلئے فی کس ایک کروڑ کااعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھارتی حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین اور زخمیوں کیلئے مالی امداد کا اعلان کردیا ۔

 ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نے کہا کہ شہید ہونے والوں کے لواحقین کے لیے فی خاندان ایک کروڑ جبکہ زخمی ہونے والوں کے لیے فی کس 10،10 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اللہ نےمشکل وقت میں ہماری مدد کی ، قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح مضبوط رہی ، پہلگام واقعہ سوچی سمجھی سازش تھی۔

یہ بھی پڑھیں:پوری دنیا کی نظریں پاک فضائیہ پر : گورنر سندھ

 ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے رافیل توخرید لیے مگر چلانے والے نہیں ہیں، افواج پاکستان نے ثابت کیا کہ ملک کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہیں ،پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والے کی آنکھیں نکال دیں گے۔