پوری دنیا کی نظریں پاک فضائیہ پر : گورنر سندھ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ اب پوری دنیا کی نظریں پاک فضائیہ پر ہیں۔
گورنر ہاؤس سندھ میں آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر یادگارِ شہداء کے سنگ بنیاد کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
کامران ٹیسوری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن گورنر ہاؤس کی تاریخ کا اہم دن ہے، وہ قومیں کبھی ترقی نہیں کرتیں جو اپنے محسنوں کو یاد نہیں کرتیں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ بھارت خطے میں اپنی بالا دستی قائم کرنا چاہتا تھا، بھارت کے تکبر کو ہماری فوج نے توڑ دیا، افواج نے بتا دیا ہے کہ ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ بھارت بھی اب پاک فضائیہ کی طرف دیکھ رہا ہے، دنیا ہماری طرف دیکھ رہی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ افواج پاکستان سے مئی میں کوئی پنگا نہ لے، آئے تھے سندور لے کر ہم نے تندور جما دیا، میں تو کہتا ہوں کہ بھنڈی کھانے والو، پنڈی والوں سے پنگا نہ لینا۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ کے پی اور بلوچستان کے دہشتگرد دیکھ لیں ان کے آقا کے ساتھ کیا ہوا، آپ اسلحہ پھینک دیں، مٹھی بھر دہشتگردوں کو پاکستان سے کھیلنے کی اجازت نہیں ملے گی۔
اُنہوں نے کہا کہ ہم بھارت کے جھنڈے، عوام اور ان کی افواج کے خلاف نہیں، ہم صرف انتہا پسند مودی کے خلاف ہیں۔