پاک بھارت کشیدگی،ملتوی پیپرز کا نیا شیڈول جاری

May 15, 2025 | 11:00:AM
پاک بھارت کشیدگی،ملتوی پیپرز کا نیا شیڈول جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاک بھارت جنگی ماحول کے دوران راولپنڈی میں منسوخ کیے گئے پیپرز کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا۔

ایجوکیشن بورڈ نے ایف اے کے 2 پیپرز اور میٹرک کے پریکٹیکل ملتوی کیے تھے۔

ایف اے کا 7مئی کو ملتوی ہونے والا پرچہ 16 جون کو ہوگا، 7مئی کو اسلامک اسٹڈیز اور اکاؤنٹنٹ پیپرز ملتوی ہوئے تھے جبکہ 9 مئی کو ملتوی ہونے والے ترجمتہ القرآن کے پرچے 31 مئی کو ہوں گے۔

میٹرک کے 7 مئی کو ملتوی کیا گیا پریکٹیکل 27 مئی کو ہوگا، 7 مئی کو کیمسٹری اور فوڈ نیوٹریشن ٹیلرنگ پریکٹیکل ملتوی ہوئے۔

 اسی طرح، 9 مئی کا ملتوی میٹرک پریکٹیکل 29 مئی کو ہوگا۔

ایجوکیشن بورڈ نے باقاعدہ سرکلر جاری کر دیا ہے، امتحانی سینٹرز وہی ہوں گے تاہم رول نمبر سلپس نئی جاری کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:عازمین کی روانگی، حج پروازوں کے دوسرے مرحلے کا آغاز