بین الاقوامی کرکٹ میچز کے سکیورٹی انتظامات سے متعلق آئی جی پنجاب کی ہدایات جاری

آئی سی سی کی اعلی سطح سیکیورٹی وفد کی سنٹرل پولیس آفس آمد

May 15, 2024 | 11:32:AM
بین الاقوامی کرکٹ میچز کے سکیورٹی انتظامات سے متعلق آئی جی پنجاب کی ہدایات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کے اعلی سطح سیکیورٹی وفد کی سنٹرل پولیس آفس آمد،وفد کو بین الاقوامی کرکٹ میچز کے سیکیورٹی بارے آگاہ کیا گیاجبکہ آئی جی پنجاب نے ہدایات جاری کردیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اعلی سطح کے سیکیورٹی وفدکو پنجاب میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی کرکٹ میچز کے سکیورٹی انتظامات بارے آگاہ کیا گیا،آئی سی سی کے سیفٹی اینڈ سیکیورٹی افسر نے پنجاب پولیس کے انتظامات کو خوب سراہا۔

سکیورٹی اینڈ سکیورٹی مینجر آئی سی سی ڈیوڈ مسکر کی قیادت میں آئے وفد میں سینئر افسران سمیت  کرنل اعظم خان، پی سی بی سے کرنل خالد محمود اور عثمان واہلہ  شامل ہیں۔

سیفٹی اینڈ سکیورٹی افسر آئی سی سی کا کہنا ہے کہ  پنجاب پولیس نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں کردار ادا کیا،ڈیوڈ مسکر نے کہا کہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں انٹرنیشنل کرکٹ ایونٹس کے لئے پنجاب پولیس کے فول پروف سیکورٹی اقدامات کو سراہتے ہیں۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان کا کہنا ہے کہ غیر ملکی کھلاڑیوں، میچ آفیشلز، شائقین کرکٹ کو سیکیورٹی فراہم کر رہے ہیں۔

 آئی جی پنجاب نے  کہا کہ  کرکٹ ٹیموں کے تحفظ کیلئے ائیر پورٹس، ہوٹلز، سٹیڈیمز اور روٹس سمیت تمام مقامات پر سکیورٹی ہائی الرٹ رکھی جاتی ہے، تمام میچز کیلئے قبل از وقت انتظامات، ٹیم روٹس، سٹیڈیم کی حفاظت سمیت تمام ممکنہ پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہیں،ایگزیکٹو پولیس، ٹریفک پولیس، ایلیٹ، ڈولفن، پیرو، اینٹی رائٹ سمیت تمام یونٹس کے اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور کئے جا رہے ہیں۔
آئی جی پنجاب نے سیفٹی اینڈ سکیورٹی افسران کو سنٹرل پولیس آفس کے ڈیش بورڈ پر سکیورٹی صورتحال و اقدامات بارے آگاہ کیا اور آئی سی سی وفد کے سکیورٹی سربراہ کو پنجاب پولیس کی طرف سے سووینئر بھی پیش کیا۔
ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان اور اے آئی جی آپریشنز زاہد نواز مروت سمیت موقع پر موجود تھے ۔