موسم کی انگڑائی ؛شدید گرمی سے پریشان شہریوں کیلئے اچھی خبر

May 15, 2023 | 22:59:PM
موسم کی انگڑائی ؛شدید گرمی سے پریشان شہریوں کیلئے اچھی خبر
کیپشن: موسم (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں دن میں موسم خشک اور گرم رہے گا، چترال، دیر، سوات ،ایبٹ آباد، مانسہرہ ،مہمند، کرم اور کوہستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میںموسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے،مری ، گلیات، خطہ پوٹھوہار ، سیالکوٹ، گجرات، سرگودھا، ساہیوال ، ڈی جی خان میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا،قلات، بارکھان ،خضدار اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
ادھر سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا،سکھر، لاڑکانہ، کراچی ، دادؤ اور گرد و نواح میں گردآلود ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: درہ آدم خیل ؛ کوئلے کی کان کی حدبراری کے تنازعہ پر فائرنگ، 16 افراد جاں بحق