درہ آدم خیل ؛ کوئلے کی کان کی حدبراری کے تنازعہ پر فائرنگ، 16 افراد جاں بحق

May 15, 2023 | 21:29:PM
درہ آدم خیل ؛ کوئلے کی کان کی حدبراری کے تنازعہ پر فائرنگ، 16 افراد جاں بحق
کیپشن: کرائم سین(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کوئلے کی کان کی حد براری کے تنازعہ پر فائرنگ سے 16 افراد جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق درہ آدم خیل میں سنی خیل اور زرغون خیل اقوام کے مابین کوئلے کی کان کی حد براری کا تنازعہ کافی عرصے سے چل رہا تھا،دونوں اقوام کے مابین جرگے بھی ہو رہے تھے۔
تاہم تنازعہ بڑھنے پر دونوں اقوام میں فائرنگ کا تبادلہ ہو گیاجس کے نتیجے میں 16افرا د جاں بحق ہو گئے،زخمیوں اور لاشوں کو مقامی اور پشاور کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے میں پہنچ کر فائرنگ رکوا دی ،پولیس تھانہ درہ آدم خیل واقعے کی ایف آئی آر درج کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان کا سپریم کورٹ کے سامنے احتجاج ختم کرنے کا اعلان