بائیڈن کا موقف کمزور۔۔ ہمیں اسرائیل کا ساتھ دینا ہو گا۔۔ مائیک پومپیو

May 15, 2021 | 20:19:PM
 بائیڈن کا موقف کمزور۔۔ ہمیں اسرائیل کا ساتھ دینا ہو گا۔۔ مائیک پومپیو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)سابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی خارجہ پالیسی کمزور ہے اور اسے اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے۔
ٹویٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کردہ ایک بیان پومپیو نے کہا کہ امریکا کی خارجہ پالیسی کمزور ہے جو دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے اور دنیا کے لیے خطرات میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔
انہوں نے کہا امریکی قیادت کو واضح کرنا چاہئے کہ ہم غیر متزلزل انداز میں اپنے اتحادی اور دوست اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیں۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے اعلان کیا کہ وہ غزہ میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سعودی عرب اور مصر سے رابطے میں ہیں۔
 انہوں نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کو بتایا کہ وہ خطے کے رہ نماو¿ں سے مزید بات چیت کی توقع کرتے ہیں۔وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہا کہ ہمارا مقصد فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان جاری لڑائی روکنے کے لیے اقدامات کرنا اور خطے کے ممالک کے تعاون سے امن کوششوں کو آگے بڑھانا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی رہائشی علاقوں پر حماس کے راکٹ حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیل کو اس کے دفاع کا حق دیتے ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ بیت المقدس اور غزہ میں ہونے والے تشدد کو ختم کرنے میں عرب ممالک اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔اسرائیلی طیاروں کی خوفنا ک بمباری کی ویڈیو وا ئرل۔۔ غزہ میں الجزیرہ اور دوسری بلند ترین بلڈنگ کو تباہ کر دیا