اسرائیلی طیاروں کی خوفنا ک بمباری کی ویڈیو وا ئرل۔۔ غزہ میں الجزیرہ اور دوسری بلند ترین بلڈنگ کو تباہ کر دیا

May 15, 2021 | 19:45:PM
اسرائیلی طیاروں کی خوفنا ک بمباری کی ویڈیو وا ئرل۔۔ غزہ میں الجزیرہ اور دوسری بلند ترین بلڈنگ کو تباہ کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) فلطین میں اسرائیلی جارحیت بدترین شکل اختیار کر گئی ہے،اسرائیلی طیاروں نے بمباری کرتے ہوئے غزہ میں ’الجزیرہ ‘ اورامریکی خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی)‘کے دفاتر کو تباہ کردیا ہے،میڈیا کے دفاتر جس عمارت میں قائم تھے وہ غزہ کی دوسری بلند ترین بلڈنگ تھی جس میں رہائشی فلیٹس بھی موجود تھے۔
تفصیلات کے مطابق غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے غزہ میں بمباری کرتے ہوئے ’الجزیرہ‘ اور ’اے پی‘ آفس کو تباہ کر دیا ہے، غزہ کی دوسری بلند ترین عمارت الجلا ٹاور میں رہائشی فلیٹس کے ساتھ کئی میڈیا اداروں کے دفاتر تھے، موجود افراد کو عمارت خالی کرنے کے لئے 10 منٹ کاوقت دیا گیا۔

#فوری

یہ بھی پڑھیں:عرفان پٹھان اور کنگنا رناوت فلسطین کے معاملہ پر بھڑ گئے ۔۔سوشل میڈیا جنگ شروع