عا لمی شہرت یا فتہ ڈانسر نورا فتیحی کا فلسطینیوں کیلئے چھلکا درد۔۔ کہہ ڈالی حیرت انگیز بات

May 15, 2021 | 18:21:PM
 عا لمی شہرت یا فتہ ڈانسر نورا فتیحی کا فلسطینیوں کیلئے چھلکا درد۔۔ کہہ ڈالی حیرت انگیز بات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بالی ووڈ اداکارہ نورا فتیحی نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری مقابلہ آرائی پر اپنی بات کی ہے۔ انہوں نے فلسطین کے تئیں ہمدردی ظاہر کی ۔ ساتھ ہی اداکارہ نے انسانی حقوق کو لے کر اپنی رائے بھی پیش کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اکثر سوشل میڈیا پر دلچسپ پوسٹ کرنے والی بالی ووڈ کی مشہور ڈانسر اور اداکارہ نورا فتیحی دنیا میں بگڑتے ماحول کو لے کر فکرمند ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم۔۔ارطغرل غازی کے مشہو ر کر دارنے وہ کا م کر دیا جو کو ئی نہ کر سکا

اداکارہ نے فلسطین پر حملوں کی سخت مذمت کی ہے۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک طویل پوسٹ لکھی جس میں کہا کہ بتادیں کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جدوجہد کے ویڈیوز سوشل میڈیا پر چھائے ہوئے ہیں ، جنہیں دیکھ کر ہرکوئی دہل گیا ہے۔

نورا فتیحی اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اسرائیل کی سیاسی عدم استحکام کے بارے میں بات کررہی ہیں۔ 

نورا نے اپنی پوسٹ کے ذریعہ بتایا کہ کیسے فلسطین کے لوگوں کے ساتھ ظلم ہورہا ہے۔ وہ یہ بھی کہہ رہی ہیں کہ کسی کو یہ طے کرنے کا حق نہیں ہے کہ کس کے ہیومن رائٹس دوسرے کے مقابلے زیادہ ضروری ہیں۔ 

وہ پوسٹ میں لکھتی ہیں کہ نسلی بھیدبھاو ، ایل جی بی ٹی ، خواتین کے حقوق پر بولنے والے اور بدعنوان حکمرانوں کی مذمت کرنے والے ، فلسطین پر ہورہے مظالم کی کیسے اندیکھی کرسکتے ہیں۔ آپ یہ طے نہیں کرسکتے کہ کس کے ہیومن رائٹس زیادہ ضروری ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:ساﺅتھ انڈین ادا کا رہ کا بے حد ہی بو لڈ فو ٹو شو ٹ۔۔ تصاویر بھی وا ئرل کر دیں