فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم۔۔ارطغرل غازی کے مشہو ر کر دارنے وہ کا م کر دیا جو کو ئی نہ کر سکا 

May 15, 2021 | 17:48:PM
فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم۔۔ارطغرل غازی کے مشہو ر کر دارنے وہ کا م کر دیا جو کو ئی نہ کر سکا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مشہور زمانہ ڈرامے 'ارطغرل غازی' میں عبدالرحمان کا کردار ادا کرنے والے جلال آل نے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کے مظالم کے خلاف سخت ردعمل کا اظہار کر یا اور کہا ہے کہ قاتل اسرائیل مسلمانوں کی سر زمین فلسطین سے دفع ہو جائو ۔
تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام پر جلال آل نے اپنی پوسٹ انگریزی ، ترکی اور اردو زبانوں میں پوسٹ کی۔جلال آل کا کہنا تھا کہ بچوں کے قاتل اسرائیل نے رمضان کے روزے رکھنے والے بچوں کو افطاری کے اوقات کے دوران بموں سے شہید کردیا۔ 
انہوں نے مزید لکھا کہ مسجد اقصیٰ اور ہمارے مسلمان بھائی اکیلے نہیں،قاتل اسرائیل فلسطین سے دفع ہو جائو جوکہ مسلمانوں کی زمین ہے۔
صرف یہی نہیں بلکہ اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ کی پروفائل بھی مسجد اقصٰی کی لگائی ہوئی ہے جب کہ اس مسئلے پر لائیو ویڈیو کانفرنس بھی کررہے ہیں اور مختلف شخصیات کی رائے لےکر مسئلے کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Celal AL (@celalall)

یہ بھی پڑھیں: عید پر اداکارائو ں نے شوخ لباس کا انتخاب کیوں کیا۔۔وجہ سا منے آ گئی