پیپلز پارٹی کا خاص اجلاس؛مرتضیٰ وہاب کی پرفارنس کی تعریف، مراد علیشاہ کو شاباش

Mar 15, 2026 | 22:47:PM
 پیپلز پارٹی کا خاص اجلاس؛مرتضیٰ وہاب کی پرفارنس کی تعریف، مراد علیشاہ کو شاباش
کیپشن:  پاکستان پیپلز پارٹی کے مینٹور اور صدرِ مملکت آصف علی زارداری نے  پارٹی کے خاص اجلاس میں  علاقہ میں جنگ اور دنیا کے حالات کا تجزیہ کیا اور کہا کہ اتحاد کی ضرورت ہمیشہ سے زیادہ ہے۔ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری  نے  کراچی کے مئیر مرتضیٰ وہاب کی پرفارمنس پر اطمنان کا اظہار کیا اور سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کی پرفارمنس پر اطمنان اور خوشی کا اظہار کیا ہے۔  بلاول نے کہا، مرتضی وہاب کچھ لوگوں کیلئے  اس لئے ناقابل برداشت ہیں کیونکہ کچھ لوگ سندھ کے دارالحکومت میں "جیالا میئر" نہیں چاہتے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کی جس مین پارٹی کی حکومت کی کارکردگی کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے اس اہم  اجلاس میں صدر مملکت اور پارٹی کے مینٹور  آصف علی زرداری، خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے  شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور  کے ساتھ ساتھ  وزیراعلی مراد علی شاہ اور پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو ، صوبائی حکومت کی کابینہ کے تمام ارکان،  اور سندھ اسمبلی مین پارٹی کے ارکان شریک تھے۔

 صدر آصف علی زرداری نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا،   ہم قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں۔ اس وقت جنگ کے حالات ہیں، ہمیں متحد رہنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  کل پیر کو آئل مارکیٹ میں نیا بھونچال آئے گا، ماہرین کی پیشگوئی

 صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعلی سندھ اور ان کی کابینہ پر اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے مراد علی شاہ سے مخاطب ہو کر کہا،  کراچی: آپ اور آپ کی ٹیم بہت اچھا کام کررہی ہے۔  اپنے اچھے کاموں کے تسلسل کو جاری رکھیں۔

آصف علی زرداری نے سندھ اسمبلی کے ارکان سے کہا،  عوام کی خدمت کے سلسلے کو جاری رکھیں۔ مشکل حالات میں بھی عوام کو جتنا ممکن ہوسکے، ریلیف دیا جائے۔

سابق وزیر خارجہ اور پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھتو نے اس اہم اجلاس میں کہا،  اس وقت دنیا میں جنگ کے حالات ہیں، ان حالات میں تمام سیاست دانوں کو ایک پیج پر ہونا چاہئیے۔

بلاول بھتو نے کہا،  میں پاکستان پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کی کارکردگی سے خوش ہوں۔ 

بلاول بھٹو نے کہا،  مسائل کے باوجود سندھ کے وزیراعلی جس انداز میں صوبے کا مقدمہ لڑتے ہیں، وہ قابل تعریف ہے۔ 

گل پلازہ کے حوالے سے تنقید ناقابلِ فہم، مرتضیٰ وہاب کی پرفارمنس سے میں مطمئین ہوں

 بلاول بھتو نے کہا، ہم آگ لگانے والے نہیں بلکہ آگ بجھانے والوں میں سے ہیں۔ گل پلازہ کے سانحے کا مقابلہ کرنے والوں پر تنقید ناقابل فہم ہے۔

چیئرمین بلاول بھٹو  نے کہا، کچھ لوگوں کے لئے  میئر مرتضی وہاب اس لئے ناقابل برداشت ہیں کیونکہ کچھ لوگ سندھ کے دارالحکومت میں جیالا میئر نہیں چاہتے۔

 چیئرمین بلاول بھٹو زرداری  نے کہا، میں میئر مرتضی وہاب کی کارکردگی سے مطمئن ہوں، جلد کراچی میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ شروع ہوگا۔ سندھ حکومت اور کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن پروپیگنڈے کا جواب اپنی کارکردگی سے دے گی۔